ابنا: گزشتہ روز ملک بھر ميں سيکيورٹي فورسز کي کارروائيوں اور جھڑپوں ميں 41 افراد ہلاک ہو گئے . شام کے معاشي دارالحکومت حلب ميں سرکاري فوج نے ڈسٹرکٹ صلاح الدين سے مزاحمت کاروں کو نکالنے کے ليے گن شپ ہيلي کاپٹروں کا استعمال کيا. سرکاري فوج نے دعوي کيا ہے کہ انھوں نے حلب کا کنٹرول حاصل کر ليا ہے جبکہ فري سيرين آرمي نے خبروں کي ترديد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے 35 سے 40 فيصد علاقے پر ان کا قبضہ برقرار ہے . جھڑپوں کے باعث حلب سے تقريبا دو لاکھ افراد نقل مکاني کرچکے ہيں جس پر اقوام متحدہ نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑا انساني سانحہ پيش آسکتا ہے..فرانس نے کہا ہے کہ وہ شام کي صورت حال پراقوام متحدہ کي سلامتي کونسل کا ہنگامي اجلاس طلب کرنے کامطالبہ کرے گا.
.......
/169