ابنا: ترکي کے شہر استانبول کے دورے پر جانے والے ميانمار کے مسلم رہنما ڈاکٹر محمد يونس نے فارس نيوز ايجنسي سے انٹرويو ميں ميانمار ميں مسلمانوں کے قتل عام کي تازہ صورت حال بيان کي ـڈاکٹر يونس نے کہا کہ انتہا پسند بودھسٹ مقامي حکام کي بھرپور حمايت سے مسلمانوں کے گھروں کو لوٹ رہے ہيں اور سيکورٹي فورس سے ملنےوالے اسلحے سے مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہيں ـانہوں نے بتايا کہ مسلمانوں کے خلاف جاري مظالم کو حکومت کي بھرپور پشت پناہي حاصل ہےـ ميانمار کے مسلم رہنما محمد يونس نے بتايا کہ ماضي ميں بھي ملک ميں ايسے ہي قتل عام ہو چکے ہيں ـانہوں نے مزيد بتايا کہ تازہ قتل عام تين جون سے شروع ہوا ہے جو تاحال جاري ہےـ ڈاکٹر يونس کہا کہ بودھسٹوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کي ايک وجہ بنگلہ ديش کي حکومت کي کمزوري اور دوسري اہم وجہ مسلم ممالک اور انساني حقوق کے دعويدار مغربي حکومتوں کي خاموشي ہےـ ڈاکٹر محمد يونس نے کہا کہ بودھسٹ اپنے درميان مسلمانوں کو برداشت نہيں کرنا چاہتے يہي وجہ ہے کہ تعليم يافتہ مسلمانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر ديتے ہيں اور مسلم خواتين سے زيادتياں کرتے ہيں ـ انہوں نے بتايا کہ اب تک پانچ لاکھ سے زائد برمي مسلمان بنگلا ديش ميں پناہ لے چکے ہيں ــ
.......
/169