28 جولائی 2012 - 19:30

فلسطینی مجاہدین نے صہیونی جرائم کےجواب ميں جنوبی فلسطین میں اس غاصب حکومت کےدوٹھکانوں کونشانہ بنایاہے۔

ابنا: فلسطین کےانفارمیشن سنٹر کےمطابق فلسطینی مجاہدین نے جنوبی مقبوضہ فلسطین پردومیزائل فائرکرکے ایک صیہونی کوزخمی کردیا۔ایک اور رپورٹ کےمطابق آج صبح غزہ پٹی اورمقبوضہ فلسطین میں بھی ایک بم دھماکہ ہوا جس کےبارےمیں ابھی تک تفصیلات معلوم نہيں ہوسکی ہیں۔ فلسطین الیوم کی رپورٹ کےمطابق ایسےعالم میں جب صیہونی مسجدالاقصی میں داخل ہونےاوراس مقدس مقام کی اہانت کی تیاری کررہے ہيں، صیہونی جنگی طیاروں نے سنیچرکی رات رفح کےفضائی حدود میں داخل ہوکر اس شہرکی فضاؤں پر پروازیں انجام دیں۔

.......

/169