ابنا: مصري صدر کے ترجمان ياسر علي نے بتايا کہ کل رات انجام پانےوالي اس ملاقات ميں دونوں رہنماؤں نے مختلف معاملات منجملہ غزہ کے باشندوں پر عائد پابنديوں کو ختم کئے جانے اور غزہ و مصر کي سرحد کو ہميشہ کے لئے کھول دئے جانے نيز فلسطين کے قومي آشتي کے منصوبے جيسے موضوعات پر تفصيلي تبادلہ خیال کیا گيا۔اس ملاقات ميں ملت فلسطين کے حقوق کي بحالي کو يقيني بنائے جانے اور ايک آزاد فلسطيني مملکت کے قيام پر جس کا دارالحکومت بيت المقدس ہو بات چيت ہوئي۔فلسطين کے منتخب وزير اعظم نے اس سے پہلے مصر کے سيکورٹي کے ادارے کے سربراہ سے بھي ملاقات کي تھي اس ملاقات ميں مصر سے غزہ کے لئے ايندھن کي سپلائي کو بحال کئے جانے جيسے اہم معاملات پر معاملے پر بھی غور کیا۔ غزہ کے لئے ايندھن کي سپلائي بند ہوجانے سے غزہ ميں بحلي کا بحران پيدا ہوگيا ہے۔
.......
/169