24 جولائی 2012 - 19:30

سعودی عرب کی ایک عدالت نے پرامن مظاہروں میں شرکت کے الزام میں دو سعودی شہریوں کو قید کی سزا سنائی ہے۔

ابنا: سعودی عرب کے الشرقیہ علاقے کے شہر قطیف کی ایک عدالت نے اس ملک کے دو شہریوں کو پرامن مظاہروں میں شرکت کے الزام ميں چھ ماہ قید اور ایک سو بیس کوڑے مارنے کی سزا سنائی ہے۔ دنیا کے دوسرے ملکوں کی طرح سعودی عرب میں خودمختار عدالتیں نہيں ہیں ۔ایک اور رپورٹ کےمطابق آل سعود کے فوجیوں نے ریاض کے جنوبی علاقے الحائر کی ایک جیل میں سیاسی قیدیوں کو زدوکوب کا نشانہ بنایا اور پھر زخمیوں کاعلاج بھی نہيں ہونے دیا۔گذشتہ ہفتےبھی سیاسی قیدیوں اورجیل اہکاروں کے درمیان جھڑپ کے دوران سیکورٹی اہلکاروں نے جیل پرحملہ کر کے قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ سعودی عرب میں بہت سے سیاسی قیدیوں کو بغیر کوئی مقدمہ چلائے ہوئے جیل میں بند کر دیا گیا ہے اور کسی کو ان کی صحیح تعداد کا علم نہيں ہے البتہ عوامی تحریکوں نے ان کی تعداد ہزاروں میں بتائی ہے۔

.......

/169