ابنا: سعودی عرب پر آل سعود منحوس کی حکومت کے مخالفین نے سعودی عرب سے باہر ایک اجلاس میں سعودی حکومت کی سرنگونی کے بارے میں غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی حکومت کے مخالف نے نام فاش نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اس اجلاس کی جگہ اور وقت کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے لیکن امکان قوی یہ ہے کہ یہ اجلاس لندن یا بیروت میں منعقد ہوگا۔ اس نے کہا کہ اس اجلاس میں سعودی عرب کی مختلف شخصیات شرکت کریں گی جن میں سعد الفقیہ، مضاوی رشید، حمزہ الحسن، فواد ابراہیم، محمد المسعری اور دیگر افراد شامل ہیں۔ سعودی عرب حکومت کے اس مخالف کا کہنا ہے کہ سرزمین حجاز کے لوگوں کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا حق ہونا چاہیے ہمارے ملک پر امریکی پٹھر مسلط ہیں سرزمین حجاز پر آل سعود کا غاصبانہ قبضہ جاری ہے اور اس سرزمین کو آل سعودی کے قبضہ سے آزاد کرانا ہم سب کا فریضہ ہے۔
.......
/169