23 جولائی 2012 - 19:30

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہوگئے –

ابنا: سرینگر سے موضولہ رپورٹ کے مطابق ، جموں سے 110 کلومٹر دور کٹھوا علاقے میں ایک پولیس اسٹیشن میں دھماکے کے باعث ایک اہلکارہلاک اور 8 دیگر زخمی ہوگئے – دھماکے سے پولیس اسٹیشن اور کئی گاڑیوں کو شدید نقصاں پہنچا -پولیس ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ دھماکہ ،سڑک بنانے کےلئے بارودی مواد کی منتقلی کے وقت ہوا  –کشمیر سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق  ضلع بانڈی پورہ کے ایک جنگل میں جنگجوؤں کی تلاش میں گھات لگائے بیٹھے فوجی اہلکاروں نے 42سالہ شہری کو گولی ماردی۔ اس واقعہ کو لیکراس شہری کے رشتہ داروں اور اس کے آبائی علاقوں کے رہنے والے لوگوں نے فوج کے خلاف احتجاج کیا ۔ سرینگر میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹنٹ جنرل جے ایس برار نے کہا کہ علاقہ میں فوج نے گھات لگائی تھی اور اس دوران مشکوک نقل و حرکت کا شبہ ہونے پر مذکورہ شہری کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن وہ نہیں رُکا جس پر فوج کو مجبوراً گولی چلانی پڑی اور یہ واقعہ غلط فہمی کے نتیجے میں پیش آیا۔

.......

/169