ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے تاتارستان کے مسلمانوں کے مفتی پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گردانہ کارروائی ایک بزدلانہ عمل ہے جو انسانی ، اسلامی اور خلاقی اصولوں کے بالکل خلاف ہے ترجمان نے حملے میں تاتارستان کے مفتی کے معاون کے جاں بحق ہونے پر اس کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ کل تاتارستان میں ایک دہشت گردانہ حملے میں تاتارستان کے مسلمانوں کے مفتی زخمی اور ان ےک نائب ہلاک ہوگئے تھے۔
.......
/169