ابنا: سوئزرلينڈ کي ايڈوائزري کمپني پيٹرو لاجسٹک نے کہا ہے کہ جون کے مقابلے ميں جولائي کے مہينے ميں چين اور ہندوستان کے لئے ايراني تيل کے ايکسپورٹ ميں ايک لاکھ چّون ہزار بيرل يوميہ کا اضافہ ہوا ہے-اس رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ پانچ ملکوں، چين، ہندوستان، جاپان، تائيوان، اور ترکي نے جولائي کے مہينے ميں ايران سے سب سے زيادہ تيل درامد کيا ہے- چين اس وقت ايراني تيل کا سب سے بڑا خريدار ہے-توقع کي جارہي ہے کہ جولائي کے آخر تک چين کے لئے ايران کے تيل کي برامدات پانچ لاکھ ستاسي ہزار بيرل يوميہ تک پہنچ جائے گي جو ايران کے تيل کي برامدات کے چون في صد کے برابر ہے-ہندوستان ايراني تيل کا دوسرا بڑا خريدار ہے اور اس نے جولائي کے مہينے ميں تين لاکھ پينتيس ہزار بيرل يوميہ تيل درامدا کر رہا ہے-ہندوستان نے سن دوہزار گيارہ ميں ايران سے تين لاکھ چھبيس ہزار بيرل يوميہ تيل درامدا کيا ہے - اس رپورٹ کے مطابق تائيوان ايران سے پينسٹھ ہزار بيرل يوميہ تيل درامد کر رہا ہے جبکہ دوہزار گيارہ کے دوران يہ مقدار اٹھائيس ہزار بيرل يوميہ تھي.
.......
/169