ابنا: روس کے صدر ولادیمر پوتین سے کوفی عنان کی ملاقات کے بعد روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے جینوا میں تیس جون کے اجلاس میں ایک اتفاق کیا تھا اور اسی اتفاق کی اساس پر سلامتی کونسل کو قرارداد منظور کرنی چاہیے۔ آج سلامتی کونسل کے اجلاس میں شام کے بارے میں قرارداد کا جائزہ لیا جائے گا۔ چین اور روس نے کہا ہے کہ شام کے خلاف پابندیوں کی ہر قرارداد کو ویٹو کردیں گے۔ ادھر کوفی عنان نے روس کے اعلی حکام سے اپنی ملاقاتوں کو نہایت مفید اور مثبت قرار دیا اور کہا کہ شام میں تشدد کا خاتمہ ضروری ہے تا کہ مسئلے کو مفاہمت آمیز طریقے سے حل کیا جاسکے۔ کوفی عنان نے اس امید کا اظہار کیا کہ سلامتی کونسل ایسے حل تک پہچے گي جو سب کے لئے قابل قبول ہوگا۔ یاد رہے شام میں امریکہ کے مغربی اور عرب پٹھو ملکوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔
.......
/169