ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفیکیشن میں پٹرول کي قيمت میں ايک روپے 41پيسے اور مٹي کے تيل کي قيمت میں ايک روپے 94پيسے في ليٹر اضافہ کر ديا گيا ہے ، جبکہ پاکستان بھر میں سي اين جي کي قيمت بھي ايک روپے 29پيسے في کلو بڑھا دي گئي ہے –پاکستان اس وقت انرجی کے حوالے سے شدید بحران کا شکار ہے اور حکومت پاکستان اس بحران سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن راستہ تلاش کرنے کی کوشش میں ہے اوراس ضمن میں ایران کے ساتھ گیس معاہدہ اور گیس پائپ لائن کی تکمیل ،پاکستان کی اولین ترجیح ہے -
.......
/169