14 جولائی 2012 - 19:30

مصر کے دسيوں ہزار افراد نے امريکي وزير خارجہ ہيلري کلنٹن کے دورہ قاہرہ کے خلاف مظاہرہ کيا ہے

ابنا: دسيوں ہزار مصري شہريوں نے قاہرہ کے التحرير اسکوائر اور اسي طرح ايوان صدر کي عمارت کے سامنے اجتماع کرکے ہيلري کلنٹن کے دورہ مصر پر  اپني شديد ناراضگي کا اظہار کرتے ہوئے امريکا کے خلاف زبر دست نعرے لگائے -  مظاہرين کا کہنا  تھا کہ صدر محمد مرسي کو اس بات کي اجازت نہيں ديني چاہئے تھي کہ امريکي وزير خارجہ سرزمين مصر پر قدم رکھيں – مظاہرين کا کہنا تھا کہ امريکا نے جہاں بھي قدم رکھا ہے وہاں تباہي کے سوا کـچھ نہيں ملا ہے -  مظاہرين کا کہنا تھا کہ ہم مصري صدر کو اس بات کي اجازت نہيں ديں گے وہ امريکي حکام  کے لئے مصر ميں آمد و رفت کا راستہ ہموار کريں – مصري مظاہرين نے اس موقع پر امريکي پرچم کو نذر آتش کيا -  مصري مظاہرين نے تحرير اسکوائر پر پوري رات امريکا مخالف مظاہرہ کيا  - امريکي وزير خارجہ نے مصر کے صدر محمد مرسي سے ملاقات اور آج وہ مصري فوج کے سربراہ طنطاوي سے بھي ملاقات کرنے والي ہيں- ......./169