13 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی بیداری کےعالمی ادارےکےسربراہ علی اکبروالایتی نےکہاہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران پوری دنیاکےمسلمانوں کا روحانی سہارا ہےاوروہ ملت ایران سےامید لگائےہوئےہیں۔

ابنا: عالمی امورمیں رہبرانقلاب اسلامی کےمشیرڈاکٹرولایتی نےشیرازمیں کہاکہ بیداری اسلامی درحقیقت اسلامی اقدار کےاحیاء نیزاسلام اورمسلمانوں کے اسلامی وقار کی جانب دوبارہ واپسی ہے۔

ڈاکٹرولایتی نےاس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ اسلامی بیداری ایک لہرہے جو تمام عرب ملکوں پرچھاجائےگی کہاکہ جس ملک میں بھی اسلامی بیداری شروع ہوئی ہے اورعوام کامیاب ہوئےہيں وہ ممالک اسلام کی جانب واپس آگئےہيں اور ان کےلئےاسرائیل اورامریکہ کےساتھ سازبازکےکوئی معنی نہيں ہیں۔

ڈاکٹرعلی اکبرولایتی نےکہاکہ اس وقت انقلاب کےزمانےکاایرانی آئيڈیل عالمگیرہوچکاہے جب عوام خالی ہاتھوں سےاللہ اکبرکےنعروں کےساتھ طاغوتی فوج کےسامنےڈٹ گئےتھے اوراب اسلامی ممالک کےعوام مظاہروں ، دھرنوں اور نعروں سےاسلحہ اٹھائےبغیراپنی تحریک جاری رکھےہوئےہيں اورکامیابی ان کامقدرہے۔

عالمی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کےمشیرڈاکٹرولایتی نےتاکیدکےساتھ کہاکہ مصر، تیونس ، بحرین، لیبیااوریمن کےعوام کہناہےکہ وہ اسلامی اقدارکےتناظرمیں آزادی کےخواہاں ہیں اوریہ وہی عوامی مذہبی جمہوریت ہے ۔.......

/169