13 جولائی 2012 - 19:30

کراچي ميں فائر نگ اور پرتشدد واقعات ميں متحدہ قومي موومنٹ کے رہنما اوررکن صوبائي اسمبلي منظر امام کے کزن سميت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ايک خاتون کي کئي روز پراني لاش بھي ملي ہے.

ابنا: اورنگي ٹاون سيکٹر 12 ايل ميں موٹر سائيکل سوار ملزمان کي فائرنگ سے 36 سالہ سيد جمال فيصل جاں بحق ہوگئے.مقتول متحدہ قومي مونٹ کے رکن صوبائي اسمبلي منظر امام کے کزن تھے اور سندھ ہائي کورٹ ميں ملازمت کرتے تھے، ان کي لاش کو عباسي شہيد اسپتال پہنچايا گيا. منظر امام نے اسپتال ميں ميڈيا سے گفتگو ميں کہا کہ ان کے کزن کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنايا گيا اور ان کا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو فوري گرفتار کيا جائے. جمشيد روڈ پر فائرنگ سے نوجوان زخمي ہو ا جو اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گيا.لانڈھي ميں ٹرک پر فائرنگ سے ٹرک ڈرائيور ہلاک ہوا. بلديہ ٹاون اور ملير کے علاقے ميمن گوٹھ ميں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے.سکندر گوٹھ کے قريب سے ايک خاتون کي کئي دن پراني لاش ملي ہے .  .......

/169