11 جولائی 2012 - 19:30

زنجان – اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے بدھ کے روز سلطانیہ کے 648 میگاواٹ پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا.

ابنا: صدر احمدی نژاد نے زنجان کے شہر میں تہم – چورزق کے موٹوروے کے افتتاح کے بعد پاور پلانٹ کا بھی افتتاح کیا. سلطانیہ پاور پلانٹ کی تعمیر 44 ہیکٹر کے رقبے میں 2010 میں شروع ہوئی اور 16 مہینے کے بعد اس کے پہلے یونٹ نے کام شروع کردیا ہے. ایرانی گیس پاور پلانٹ کے محکمے کے مطابق یہ پاور پلانٹ منصوبہ اپنے مقررہ وقت سے چار مہینے پہلے آپریشنل ہوگیا ہے. اس منصوبے کے افتتاح کے بعد زنجان اور آس پاس کے دیگر ہمسایہ شہروں کو بجلی فراہم کرنے میں آسانی ہوجائے گی. ایرانی گیس اور بجلی پاور پلانٹ ترقی کے محکمے کے سربراہ "حبیب حاجی زادہ" کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کو عالمی محولیاتی معیار کے مطابق ایرانی ماہرین نے تعمیر کیا ہے. سلطانیہ پاور پلانٹ کو چلانے کے لیے 100 کیوبک میٹر ایندھن کی گنجایش رکھنے والے 5 ٹینک تعمیر کیے گیے ہیں جو کہ اس پاور پلانٹ کی 45 دن کی ضروریات پوری کرسکتے ہیں. سلطانیہ پاور پلانٹ کے پہلے مرحلے کا بجٹ چار ہزار 500 ارب ریال رکھا گیا ہے، اور اس پلانٹ کی ترقی کے ساتھ ساتھ اس کی صلاحیت ایک ہزار میگاواٹ تک اضافہ ہوجائے گا. زنجان میں یہ چوتھا پاور پلانٹ ہے جو کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد کی موجودگی میں افتتاح آپریشنل ہوا ہے. .......

/169