10 جولائی 2012 - 19:30

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ترقی و خوشحالی کے لۓ تمام ضروری امکانات و وسائل کا حامل ہے۔

ابنا: ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج صوبۂ زنجان میں متعدد منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ ملت ایران نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ ملک کو آباد اور اسے ترقی سے ہمکنار کرنے سے متعلق فیصلوں پر عملدرآمد کرنے کے سلسلے میں ہمیشہ پر عزم رہی ہے اور وہ ان سب پر بطریق احسن عمل کرتی ہے۔

ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایران کی خوشحالی ، اسے آباد کرنے اور عزت و ترقی کے راستے پر مسلسل آگے بڑھنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج دنیا کی سترھویں بڑی اقتصادی طاقت بن چکا ہے اور اگلے دو سالوں کے دوران وہ دنیا کی پندرھویں بڑی طاقت بن جائے گا۔

صدر مملکت نے بعض طاقتوں کی جانب سے ایران کی ترقی و پیشرفت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کۓ جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران نے اپنی صلاحیتوں اور وسائل سے فائدہ اٹھا کر نئی ٹیکنالوجیوں کے سلسلے میں اب تک بڑے بڑے قدم اٹھانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ .......

/169