10 جولائی 2012 - 19:30

قائد انقلاب اسلامي نے اسلامي بيداري کي عظيم تحريک ميں خواتين کے کردار کي اہميت پر زور ديا ہے - خواتين اور اسلامي بيداري کي عالمي کانفرنس ميں شريک ايراني اور غير ملکي نمائندہ خواتين نے بدھ کو تہران ميں قائد انقلاب اسلامي سے ملاقات کي- اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے کہا کہ اسلامي بيداري کي عظيم تحريک ميں خواتين کا کردار بے مثال ہے-

ابنا: قائد انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ لعظمي سيد علي خامنہ اي نے ايران ميں اسلامي انقلاب  کي کاميابي اور دوام ميں خواتين کے کردار کي جانب اشارہ کرتے  ہوئے يہ بات زور ديکر کہي کہ ، اسلامي بيداري کي مبارک تحريک کے دوران خواتين کے کردار کي تقويت اور اسکا دوام بلاشبہ، مسلم اقوام کے لئے برکتوں کا با عث بنے گا-

قائد انقلاب اسلامي نے تہران ميں اسلامي بيداري کانفرنس ميں دنيا کے پچاسي ملکوں کي دانشور خواتين کي شرکت کو ، مسلم خواتين کي ايک دوسرے سے شناسائي کا بہترين موقع قرار ديتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کے نتيجے ميں پيدا ہونے والي شناسائي اور  دوستي کو مسلم خواتين کے تشخص کے احياء کا راستہ ہموار کرنے کا پيش خيمہ بننا چاہيے-

آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي  نے مسلم خواتين کو اسلامي تشخص سے دور کرنے کي غرض سے  کي جانے والي مغرب کي سوسالہ ، پيچيدہ، اور ہمہ  گير کوششوں کي سمت اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دانشور مسلم خواتين کي جانب سے اپنے تشخص کے احيا کے لئے کي جانے والي کوشش، مسلم امہ کي سب سے بڑي خدمت ہے  کيونکہ مسلم خواتين ميں تشخص، آگاہي اور بصيرت کا احساس  اسلامي بيداري کي تحريک اور امت مسلمہ کي سربلندي کي جدوجہد ميں موثر کردار ادا کرے گا-

آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے عورت کے بارے ميں مغربي طرز فکر کو توہين آميز قرار ديتے ہوئے کہا کہ مغرب والے  اپني ثقافت کي گہرائيوں ميں خواتين کو ايک شئي اور مرد کي تسکين کا ذريعہ سمجھتے ہيں اور انہوں نے اس مقصد کے حصول کے لئے تمام وسائل صرف کر ديئے ہيں-

آپ نے کہا کہ  افسوس يہ ہے کہ  مغرب نے خواتين کے بارے ميں اس طرح کے لچر ، ناقص اور گمراہ کن نظريات کو آزادي کا نام ديا ہے بالکل اسي طرح جيسے انہوں نے قتل و غارتگري، ملکوں کي لوٹ مار، فوج کشي اور جنگ کو حريت پسندي ، انساني حقوق  اور جمہوريت جيسے فريب کارانہ نام دے رکھے ہيں-

قائد انقلاب اسلامي نے خواتين کے بارے ميں اسلامي نظريات کو مغربي نظريات کے بالکل برخلاف قرار ديا اور يہ بات زور ديکر کہي کہ  اسلام  خواتين کو عزت و  احترام کي نگاہ سے ديکھتا ہے، اس کو ترقي و پيشرفت کا باعث سمجھتا ہے  اور  اس کے لئے جداگانہ اور مستقل تشخص کا قائل ہے-

آپ  نے اس بات کا ذکر کرتےہوئے کہ سامراجي طاقتيں جن ميں امريکہ اور اسرائيل سرفہرست ہيں اسلامي بيداري کي عظيم تحريک کے سامنے حواس باختہ ہوگئي ہيں اور اسے روکنے اور اپنے مقاصد کے لئے منحرف  کرنے کي غرض سے ايڑي چوٹي کا زور لگا رہي ہيں-آپ نے کہا کہ اگر مسلم اقوام ان سازشوں  کا ڈٹ کر مقابلہ کريں  اور ميدان عمل ميں بھرپور طريقے سے موجود رہيں تو سامراجي طاقتوں پر انکي کاميابي يقيني ہے، کيونکہ تمام سامراجي طاقتيں ملکر بھي ايماني طاقت کو زير نہيں کرسکتيں-

آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے اسلامي جمہوريہ ايران کو فلسطين کي حمايت ترک کرنے پر مجبور کرنے کي غرض سے مغربي ملکوں کي ناکام کوششوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ايران شيعہ اور سني اختلافات جيسي منحرف باتوں کو بالائے طاق رکھ کر اپنے تمام مسلمان بھائيوں کے ساتھ کھڑا رہے گا-.......

/169