ابنا: محمد حسن ابوترابی فرد نے آج تہران میں ایشیائی پارلیمانوں کی اجتماعی اور ثقافتی امور کی مستقل کمیٹی کے اجلاس میں مزید کہا کہ مشرق وسطی اور ایشیاء میں غیر ملکی مداخلت ہمیشہ ایشياء کے خطے کی ایک بڑی مشکل رہی ہے۔
ابو ترابی فرد نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس خطے میں واقع ممالک کے عوام کا دفاع کرنے کے لۓ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہا ہے اور بحرین ، مصر ، لیبیا ، شام ، عراق اور افغانستان کے عوام کو اپنی تقدیرکا فیصلہ دوسرے ممالک کی مداخلت کے بغیر خود ہی کرنا چاہۓ ۔.....
/169