9 جولائی 2012 - 19:30

عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہےکہ خطے میں نا اہل سیاسی نظاموں کے خلاف اسلامی تشخص کے ساتھ نئی عوامی تحریکیں شروع ہو چکی ہیں۔

ابنا: ڈاکٹر ولایتی نے آج تہران میں خواتین اور اسلامی بیداری کے نام سے ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر مزید کہا کہ  عرب دنیا میں پیدا ہونے والی اسلامی بیداری اور تحریکیں اسلامی بیداری کی ایک نئي لہر ہے جس کی اپنی خصوصیات اور پہلو ہیں اور یہ اسلامی بیداری اور تحریکیں نا اہل نظاموں کے خلاف چل رہی ہیں۔

ڈاکٹر ولایتی نے مزید کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح نے خطے کی اسلامی تحریک میں ایک نئي روح پھونکی ۔ جس کا مقصد مسلمان اقوام کی عظمت اور دنیا کے سیاسی ، اقتصادی اور اجتماعی میدانوں میں ملت اسلامیہ کی عظمت رفتہ کو پھر سے حاصل کرنا ہے۔  .......

/169