9 جولائی 2012 - 19:30

آیت اللہ تسخیری نے کہا ہے کہ اسلامی بیداری تحریک ایران کے اسلامی انقلاب سے متاثر ہے، اور مطالبہ کیا کہ لوگوں میں انقلابی روح کو برقرار رکھا جائے۔

ابنا: آیت اللہ تسخیری نے کہا کہ بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کے اسلامی تعلیمات سے آراستہ اعلیٰ خیالات سے مسلم اقوام بیدار ہو گئ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہدویت کانفرنس کے سائڈ لائن میں منعقد اسلامی بیداری اجلاس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مسلمانوں کے درمیان بیداری کے خیالات کو پھیلنے سے نہیں روک سکتا۔

آیت اللہ تسخیری نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے درمیان بیداری کا ایک حصہ جذباتی حصہ ہے جس کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ مغرور طاقتوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

عالمی مجلس برای تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ نے اس اعلیٰ مقصد کو حاصل کرنے کے لئے امید کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: مہدویت کا تصّور انسانی فطرت کے مطابق ہے، اور امید کی استحکامت منجی عالم بشریت امام مہدی (عج) کے ظہور کے لئے راستہ فراہم کرتی ہے۔

آیت اللہ تسخیری نے امید اور انقلابی روح کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر مفصل روشنی ڈالی۔

.....

/169