8 جولائی 2012 - 19:30

حزب اللہ لبنان نے ایک بار پھر سی آئي اے اور موساد کے جاسوس نیٹ ورک پکڑے ہیں۔

ابنا: لبنانی ذرائع کے مطابق حزب اللہ لبنان کے انٹلجنس سیل نے جنوبی بیروت سے سی آئي اے اور موساد کا جاسوس نیٹ ورک پکڑا ہے جو تین جاسوسوں پرمشتمل تھا۔

گرفتار شدہ افراد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ موساد اور سی آئي اے کے لئے جاسوسی کیا کرتے تھے۔

ادھر لبنان کے اخبار النھار نے لکھا ہے کہ امریکہ اور صہیونی ریاست کے ان جاسوسوں کی گرفتاری حزب اللہ کے لئے بڑی کامیابی ہے ۔

یاد رہے کچھ دنوں قبل حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں صہیونی ریاست کے جاسوسی آلات دریافت کۓ تھے جس کےبعد صہیونی ریاست نے اس سسٹم پر بمباری کرکے تباہ کردیا تھا۔.......

/169