ابنا: ہاشم صفی الدین نے آج جنوبی بیروت میں ایک تقریب میں کہا کہ امریکہ لبنان میں فتنے پھیلانے کے درپے ہے اور ان فتنوں سے لبنان کے قومی مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ہاشم صفی الدین نے کہا کہ امریکہ شمالی لبنان کو شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کے لئے بفر زون بنانا چاہتا ہے۔ یاد رہے شمالی لبنان کے علاقوں سے شام میں سرگرم دہشتگردوں کے لئے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی بنا پر حالات کشیدہ ہوچکے ہیں ۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ صہیونی ریاست نے ایک بار پھر جنوبی لبنان پر حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔ صہیونی فوج کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ اسرائيل کی فوج جنوبی لبنان پر حملے کرکے بہت سے سرحدی دیہی علاقوں کو تباہ کردے گي۔
ادھر صیہونی ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائيل نئي جنگ کی تیاریاں کررہا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے صہیونی ریاست کی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں صہیونی ریاست کو نہایت ہی شدید جواب دے گي۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ صہیونی ریاست نے مقبوضہ شبعا فارمز میں مرکاوا ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تعینات کردی ہیں۔
قابل ذکرہے دوہزآر چھے میں صہیونی ریاست کی تینتیس روزہ جارحیت میں حزب اللہ لبنان کے جیالوں نے صہیونی ریاست کو شکست فاش دی تھی جس سے اس کے ناقابل تسخیر ہونے کا بھرم ٹوٹ گيا تھا۔.......
/169