5 جولائی 2012 - 19:30

امریکہ کی سرپرستی میں شامی عوام کے دشمنوں کا پیرس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں روس و چین سمیت اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے شرکت نہیں کی ،بان کی مون کی عدم شرکت پر امارات کے وزیر خارجہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: امریکہ کی سرپرستی میں شامی عوام کے دشمنوں کا پیرس میں اجلاس  منعقد ہوا جس میں روس و چین سمیت اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے شرکت نہیں کی بان کی مون کی عدم شرکت پر امارات کے وزیر خارجہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اس اجلاس کے اکثر مخاطبین نے شام کے خلاف اقتصادی پابندیوں پر تاکید کرتے ہوئے شامی حکومت کے مخالفین کی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے پر زوردیا ہے۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون کی عدم موجودگی پر متحدہ عرب امارات کے وزير خارجہ شیخ عبد اللہ بن زاید نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں  کوفی عنان نے بھی شرکت نہیں کی  ، ذرائع کے مطابق روس اور چین کی مخالفت کی بنا پر مغربی اور عربی ممالک کو شام کے معاملے میں سخت ناکامی  اور شکست کا سامنا ہے۔.....

/169