5 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے نائب سربراہ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کا پابند نہ رہنے پر پانچ جمع ایک گروپ کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

ابنا: احمد رضا دستغیب نے آج ایسنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مذاکرات کی بنیادی شرط یہ ہے کہ مشترکہ مفادات کا خیال رکھا جائے۔ احمد رضا دستغیب نے کہا کہ اگر پانچ جمع ایک گروپ مذاکرات میں سجیدگي کا مظاہرہ نہیں کرتا ہے تو مذاکرات کا کوئي فائدہ نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ جمع ایک گروپ کو ملت ایران کے ایٹمی حقوق کوتسلیم کرنا ہوگا۔

احمد رضا دستغیب نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مذاکرات کرنے پر آمادہ ہے کیونکہ اس نے بارہا اپنی نیک نیتی کا ثبوت دیا ہے۔ خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے پارلیمانی کیمشن کے نائب سربراہ نے کہا کہ مغرب ملکوں کو اپنی نیک نیتی ظاہر کرنے کےلئے کم از کم ایسی تجویزیں پیش کرنی چاہیں جن سے ساری محنتوں پر پانی نہ پھرجائے۔

ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ استنبول میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ماہرین کی نشست ہوئي ہے اور آئندہ دنوں میں اعلی قومی سلامتی کونسل کے نائب سیکریٹری جنرل علی باقری اور یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کمیشن کی نائب سربراہ کے درمیاں مذاکرات ہونا طے پائے ہیں تاہم ان مذاکرات کے لئے ا بھی کوئي تاريخ اور مقام کا تعین نہیں کیا گيا ہے۔ انہوں نے کہا اگر یہ مذاکرات کامیاب رہتے ہیں تو ایران اورپانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات آگے بڑھیں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیاں مذاکرات کا آخری دور ماسکو میں اٹھارہ اور انیس جون کو ہوا تھا۔ ....... /169