2 جولائی 2012 - 19:30

عالمي مبصرين کے وفد کے سربرا ہ جنيوا اجلاس ميں شرکت کے بعد ايک بار شام پہنچ گئے ہيں-

ابنا: رابرٹ موڈ جو جون کے وسط ميں عالمي مبصرين کو ملنے والي دھمکيوں کے شام ميں اپنا مشن بند کرکے چلے گئے تھے دوبارہ واپس آگئے ہيں- جنيوا اجلاس ميں سلامتي کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے وزرائے خارجہ کے علاوہ يورپي يونين، عرب ليگ، ترکي عراق، کويت اور قطر کے نمائندے بھي شريک تھے-

امريکہ برطانيہ اور فرانس سميت بعض عرب اور يورپي ممالک شام ميں ايک ايسي عبوري حکومت قائم کرنے کي کوشش کر رہے ہيں جس ميں موجودہ صدر بشار اسد شامل نہ ہوں-

روس اور چين نے اسطرح کے کسي بھي منصوبے کي سختي کے ساتھ مخالفت کي ہے-.......

/169