1 جولائی 2012 - 19:30

تہران – اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کی گرفتاری کی افواہوں کو ایک سیاسی اقدام قرار دیا اور کہا کہ شام میں باقی اغوا شدہ ایرانی انجینئرز جلد رہا ہوجائیں گے.

ابنا: رامین مہمانپرست نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے سفارتی حکام شام میں باقی اغوا شدہ ایرانی انجینئرز کو رہا کرانے کے لیے اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے. مہمانپرست نے ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کی گرفتاری کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات جھوٹ پر مبنی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ قبرسی حکام بھی اپنے ذرائع ابلاغ عامہ میں اس خبر کو بے بنیاد قرار دے چکے ہیں لہذا اس بارے میں بات کرنا غیر اخلاقی ہے. ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا، کچھ میڈیا کے عناصر اپنے سیاسی مقاصد کے لیے اس خبر کو پھیلایا تھا اور اس اقدام سے انہوں نے اپنے اعتبار کہو دیا. انہوں نے شام کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بعض مغربی ممالک اپنے مقاصد کے لیے شام کے صورتحال کو جان بوجھ کہ عدم تحفظ کا شکار بنا رہے ہیں اور شامی حکام کے فیصلوں پر توجہ نہیں دے رہے. ان کا کہنا تھا کہ شام صہیونی غاصب رياست کے ساتھ لڑنے کے لیے فرنٹ لائن میں کھڑا ہے اس لیئے مغربی ممالک شام کو ٹارگٹ کرتے رہتے ہیں. رامین مہمانپرست نے مزید کہا کہ شام میں کوفی عنان کا منصوبہ جب اس ملک میں عوام کے مطالبات تسلیم کر لیا جائے، تو کامیان ہوسکتا ہے. .......

/169