1 جولائی 2012 - 19:30

سعودي ذرائع نے ملک عبداللہ کے کوما ميں جانے کي خبريں جاري کي ہيں-

ابنا: خبررساں اداروں کي رپورٹوں ميں کہا جارہا ہے کہ سعودي عرب کے فرماں روا ملک عبداللہ کي حالت تشويشناک ہوگئي تھي اور وہ اب کوما ميں چلے گئے ہيں- رپورٹ ميں ملک عبداللہ کے مخصوص امريکي ڈاکٹر کے حوالے سے کہا گيا ہے کہ انکي طبي موت واقع ہوگئي ہے-

ملک عبداللہ کو آخري بار ولي عہد شہزادہ نا‏ئف کي آخري رسومات ميں ديکھا گيا تھا - اگرچہ بہت سے ذرائع ابلاغ ان خبروں کي تائيد کر رہے ہيں  ليکن سعودي ذرائع اس معاملے کي حساسيت اور ممکنہ نتائج کے پيش نظر اس کي تصديق کرنے سے گريز کر رہے ہيں-

دوسري جانب سعودي عرب کي مسلح افواج گزشتہ ايک ہفتے سے چوکسي کي حالت ميں ہيں- سعودي عرب کے ولي عہد نائف بن عبدالعزيز بھي سولہ جون کو جنيوا کے ايک اسپتال ميں انتقال کرگئے تھے- وہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران مرنے والے دوسرے سعودي ولي عہد تھے-.......

/169