1 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے دعویدار سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

ابنا: رامین مہمان پرست نے شمال مغربی ایران میں واقع شہر تبریز میں مزید کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ امریکی حکام اور صیہونی حکومت نے جمہوریت اور انسانی حقوق کو اپنے مفادات کے حصول اور دوسروں پر سیاسی دباؤ ڈالنے کے حربے میں تبدیل کر رکھا ہے۔ مہمان پرست نے مہمان پرست نے مزید کہا کہ اس وقت بھی امریکہ اور یورپ ایسے ممالک کی حمایت کر رہے ہیں جنھوں نے اپنی پوری سیاسی تاریخ میں ایک مرتبہ بھی انتخابات نہیں کروائے ہیں لیکن یہ ممالک یورپ کے اتحادی ہیں اور یورپ ہمیشہ ان ممالک کے سربراہوں کی حمایت کرتا ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کے ساتھ ہمیشہ دشمنی کی جاتی ہے حالانکہ یہ نظام عوام کے ووٹوں سے تشکیل پایا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے انسانی حقوق کو ایک مقدس اور تمام ممالک اور اقوام میں قابل احترام امر قرار دیا اور کہا کہ انسانی حقوق کی پابندی اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کا حصہ شمار ہوتی ہے کیونکہ دین اسلام کی تعلیمات اور خدا تعالی کے احکام کے ذریعے ان پر بطریق احسن عمل کیا جاسکتا ہے۔........ /169