ابنا: صہيوني فوجيوں نے اتوار کي صبح غرب اردن ميں حملہ کرکے دوفلسطينيوں کو اغوا کرکے انہيں نامعلوم مقام پر منتقل کرديا-
صہيوني فوج نے اس بات کي طرف کوئي اشارہ نہيں کيا ہے کہ اغوا کئے جانے والے فلسطينيوں کا تعلق کسي تنظيم سے تھا يا نہيں –
واضح رہے کہ صہيوني فوج ہر روز فلسطين کي محدود خود مختار انتظاميہ کي ہم آہنگي سے غرب اردن پر حملہ کرتي ہے اور متعدد فلسطينيوں کو اغوا کرليتي ہے-
اس وقت چار ہزار سے زيادہ فلسطيني شہري صہيوني حکومت کي جيلوں ميں بند ہيں جو بنيادي ترين انساني حقوق سے بھي محروم ہيں........
/169