ابنا:عراق کے ایک ممتاز عالم دین صدر الدین قبانچی نے سعودی عرب میں آل سعودی حکومت کی تبدیلی پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود کی حکومت امریکہ کی تابعدار ،فاسد اور باطل حکومت ہے۔ انھوں نے کہا کہ آل سعود کے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ گہرے اور عمیق روابط ہیں اور اسلامی ممالک پر امریکہ کی یلغار کے پیچھے آل سعودی کا بھر پور تعاون شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک عبد اللہ کا انتقال ہوگیا ہے لیکن سعودی عرب کی حکومت کچھ عرصہ کے لئے اسے چھپا رہی ہے انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے شیعہ اور سنی مسلمان آل سعودی اور ان کی منحوس اور باطل و فاسد حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔ قبانچی نے مصر کے منتخب صدر محمد مرسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرسی کی فتح در حقیقت امریکہ نواز عرب حکمرانوں کے خلاف عوام کی فتح ہے۔....... /169
29 جون 2012 - 19:30
News ID: 325931
عراق کے ایک ممتاز عالم دین نے سعودی عرب میں آل سعودی حکومت کی تبدیلی پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود کی حکومت امریکہ کی مطیع ، تابعدار ،فاسد اور باطل حکومت ہے۔