28 جون 2012 - 19:30

تہران کے خطيب نماز جمعہ نے کہا ہے کہ سامراجي طاقتيں منطق اور مذاکرات پر يقين نہيں رکھتيں-

ابنا: تہران يونيورسٹي ميں نماز جمعہ کے عظيم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام کاظم صديقي نے کہا کہ ملت ايران پابنديوں کے نتيجے ميں خودکفيل ہوئي ہے اور پابنديوں ميں اضافے سے قومي اتحاد و يکجہتي ميں بھي اضافہ ہوگا-تہران کے خطيب جمعہ نے ايران کے خلاف پابنديوں کو غير موثر قرار ديتے ہوئے کہا کہ ايران پر بابندياں لگانے سے خود مغربي ملکوں پر اقتصادي دباؤ ميں اضافہ ہوگا-جناب کاظم صديقي نے مصر کے اسلام پسند اميدوار محمد مرصي کي کاميابي کو اسلامي بيداري کي علامت قرار ديا-انہوں نے کہا کہ اس انتخاب سے مصري عوام کے اسلام کي جانب رجحان کا پتہ چلتا ہے-تہران کے خطيب نمازجمعہ کا کہنا تھا کہ مصر کے انتخابات ديگر ملکوں کے لئے بھي واضح پيغام کے حامل ہيں کہ ڈکٹيٹر حسني مبارک چلا گيا اور دوسرے ڈکٹيٹروں کو بھي جانا پڑے گا- انہوں نے کہا کہ امريکہ اور دوسرے سامراجي ممالک اب ڈکٹيٹروں کو بچانے ميں کامياب نہيں ہوسکتے - حجت الاسلام  کاظم صديقي نے کہا کہ اسرائيل کي غاصب حکومت کا مقابلہ کرنا اور کيمپ ڈيوڈ معاہدے کي منسوخي ، مصري عوام اور انقلابيوں کي اولين خواہش ہے اور اس ملک کے منتخب صدر کو اسے اپنے ايجنڈے ميں سر فہرست رکھنا ہوگا- تہران کے خطيب جمعہ نے بحرين ميں سعودي عرب کي حمايت يافتہ شاہي حکومت کے مظالم کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرين کي حکومت سعودي فوجيوں کي مدد سے عوام پرظلم ڈھا رہي ہے تاہم شاہي حکومت کو آخر کار جانا ہوگا-تہران کے خطيب جمعہ  کاظم صديقي نے عراق کي صورتحال کي جانب بھي اشارہ کيا اور يہ بات زور ديکر کہي کہ بعض گروپ امريکہ کے تعاون سے وزيراعظم نوري المالکي کی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے تھے تاہم ان کي يہ سازش ناکام ہوگئي ہے-......./169