ابنا: گلائڈر آوا ایک سو ایک نامی طیارہ تین گھنٹوں تک فضا میں پرواز کرسکتا ہے۔ قابل ذکرہے اسلامی جمہوریہ ایران نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایرو اسپیس کےشعبے پر خاص توجہ کی اور وہ مختلف طرح کے ہیلی کاپٹر اور طیاروں کی ڈیزائننگ کرکے انہیں تیار کرنے میں کامیاب ہوچکا ہے۔ فوجی صنعتوں کے علاوہ ایرانی ماہرین نے مغرب کی مدد لئے بغیر بہت سے سائنسی اور علمی شعبوں میں کامیابی حاصل کی ہے جن میں اسٹم سیلز ٹکنالوجی، نینو ٹیکنالوجی اور بایو ٹیکنالوجی قابل ذکر ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران اسٹم سلز ٹیکنالوجی میں دنیا کے دس بڑے ملکوں میں شمار ہوتا ہے۔ ......./169
25 جون 2012 - 19:30
News ID: 325031
اسلامی جمہوریہ ایران کے محققین نے گلائيڈر طیارہ بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ گلائڈر طیارہ بغیر انجن کے چلتا ہے۔