ابنا: بحريني شہريوں نے حکومت مخالف مظاہروں ميں بڑي تعداد ميں شرکت کرکے مظاہرين پر آل خليفہ حکومت کے مظالم کي مذمت کي - آل خليفہ حکومت کے کارندوں نے بھي سعودي عرب کي فوج کے مدد سے مظاہرين پر فائرنگ کي اور ان پر زہريلي گيس اور آنسو گيس کي شيلنگ کي جس کے نتيجے ميں متعدد مظاہرين زخمي ہوگئے -آل خليفہ حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے ان زخمي مظاہرين کو گرفتار کرنے کے لئے جنھيں علاج کے لئے گھروں ميں لے جايا گيا تھا ان گھروں پر بھي حملہ کيا - اس درميان ڈيموکريٹک نيشنل فورم کے ڈپٹي سکريٹري جنرل حسن مرزوق نے جو گذشتہ جمعے کو سيکورٹي اہلکاروں کے حملے ميں زخمي ہوگئے تھے کہا ہے کہ اپوزيشن رہنماؤں کو آل خليفہ حکومت کے اعلي عہديداروں کےکہنے پر نشانہ بنايا جارہا ہے جس کا مقصد ان کو قتل کرنا ہے بحرين ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف پرامن انقلاب گذشتہ سال فروري سے جاري ہے جس ميں اب تک بحريني اور سعودي سيکورٹي اہلکاروں اور فوجيوں کے ہاتھوں سيکڑوں عام شہري شہيد اور زخمي ہو چکے ہيں جب کہ بڑي تعداد ميں لوگوں کو جيلوں ميں بند کرديا گيا ہے-......./169
24 جون 2012 - 19:30
News ID: 324813
بحرين کے مختلف شہروں کے باشندوں نے مظاہرے کرکے ايک بار پھر آل خليفہ حکومت کي برطرفي کا مطالبہ کيا-