23 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحرینی رہنماؤں پر بحرینی حکومت کے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے بحرین سے غیر ملکی فوج کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے بحرینی رہنماؤں پر بحرینی حکومت کے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے بحرین سے غیر ملکی فوج کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بحرینی حکومت کو بحرینی عوام کے جائز مطالبات کو تسلیم کرکے ملک میں جاری بحران کو ختم کرنا چاہیے لیکن بحرینی حکومت عوامی مطالبات کو تسلیم کرنے کے بجائے انھیں اپنے تشدد اور ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی فوجیوں کی مداخلت سے بحرین کے حالات مزید خراب ہوگئے ہیں اور سعودی فوجی بحرین میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی کا ارتکاب کررہے ہیں ترجمان نے کہا کہ سعودی فوجیوں نے بحرین میں مساجد اور مقدس مذہبی مقامات کی توہین کرکے واضح کردیا ہے کہ وہ انسانی ، اسلامی اور اخلاقی قوانین کے پابند نہیں ہیں ترجمان نے بحرین سے سعودی فوجیوں کے فوری طور پر انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔......./169