ابنا: فلسطين آن لائن ويب سائٹ نے لکھا ہے کہ صہيوني فوج نے اتوار کي صبح غزہ کے مشرق اور جنوب مشرق ميں جحر الديک ، اور شجاعيہ علاقوں ميں فلسطينيوں کے رہائشي مکانات پر بھاري ہتھياروں سے گولہ باري کي - عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ اس حملے ميں اگر چہ کوئي جاني نقصان نہيں ہوا ليکن علاقے کے باشندوں ميں شديد خوف و ہراس پھيل گيا ہے - يہ ايسي حالت ميں ہے کہ غزہ پر گذشتہ پير سے صہيوني حکومت کے جنگي طياروں اور توپ خانے کے حملے جاري ہيں جن ميں اب تک سترہ فلسيطني شہيد اور ستر سے زائد زخمي ہوچکے ہيں -فلسطيني مجاہدين نے بھي صہيوني ریاست کي جارحيت کے جواب ميں مقبوضہ علاقوں ميں صہيونيوں کے ٹھکانوں پر حملہ کيا جس ميں اب تک بيس صہيوني زخمي ہوئے ہيں......../169
23 جون 2012 - 19:30
News ID: 324527
صہيوني فوج نے غزہ پٹي کے رہائشي علاقوں پر بھاري ہتھياروں سے حملہ کيا ہے-