ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے برازيل کے شہر ريو ڈي جنرو ميں عالمي سربراہي کانفرنس سے خطاب کے دوران کہاکہ عالمي نظام اور پائيدار ترقي کا منصوبہ انسان کي خدمت اور اس کي ترقي کے لئے ہونا چاہئے - انہوں نے دنيا کے موجودہ نظام اور صورتحال کي اصلاح کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہاکہ ضرورت اس بات کي ہے کہ عالمي نظام ميں رائج خودپسندي اور بالادستي کو ختم کرکے اس کي جگہ انصاف اور محبت و بھائي چارے کو فروغ ديا جائے - اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا کہ عالمي نظام ميں عوام کي منتخب کردہ حکومتوں کي ہي شراکت داري ہوني چاہئے تاکہ تعميري اورمفيد طريقے سے اس کا انتظام چلايا جاسکے - انہوں نے کہاکہ ايک بہتر مستقبل کي بنياد ڈالنے کے لئے باہمي تعاون اور ايک دوسرے کے تجربات سے استفادے کي ضرورت ہے - انہوں نے کہا کہ ماضي ميں اس طرح کي کوششيں ہوئي ہيں ليکن آج کا بين الاقوامي نظام اور ترقياتي منصوبہ اپنے مقاصد کے حصول ميں ناکام ہوچکا ہے صدر احمدي نژاد نے کہا کہ آج ايک نئے عالمي نظام کي تشکيل کي ضرورت ہے - صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے شمال اور جنوب ميں بڑھتے ہوئے فاصلے ، مختلف سطحوں کے بحرانوں ميں اضافے ، جنگوں اور غاصبانہ قبضوں، عداوتوں، اسلحے کي دوڑ ،اقتصادي اور اخلاقي بحرانوں کو دنيا پر حکمفرما موجودہ عالمي نظام کے ذمہ داروں کي کارکردگيوں کا نتيجہ قرارديا - صدر احمدي نژاد نے اسي طرح ريوڈي جنيرو ميں اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل بان کي مون سے ملاقات ميں علاقائي و عالمي مسائل اور دنيا ميں پائي جانےوالي مشکلات کے حل کے طريقوں پر بات چيت کي - صدر احمدي نژاد نے اسي طرح شام کے بارے ميں کہاکہ اس ملک کي مشکلات جلد ازجلد حل ہوني چاہئيں انہوں نے کہا کہ ايران شام کے معاملات ميں ہر قسم کي غير ملکي مداخلت کا مخالف ہے اور سمجھتا ہے کہ شام کےمسائل متعلقہ فريقوں کے درميان بات چيت کے ذريعے ہي حل ہونے چاہئيں - صدرمملکت نے کہاکہ ايران شام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ کي طرف سے پيش کئے جانےوالے ہر طرح کے منصفانہ فارمولے اور منصوبے کي حمايت کے لئے تيار ہے، ايسا منصوبہ ميں جس ميں اس ملک کے عوام کے حقوق کو اور باہمي تعاون کو مد نظر رکھا جائے - صدر احمدي نژاد نے ايران کے پرامن ايٹمي پروگرام ميں ماسکو ميں ہونےوالے حاليہ مذاکرات کے بارے ميں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون پر سب کے لئے يکساں عمل درآمد ہونا چاہئے- انہوں نے کہاکہ ايران کي سبھي پرامن ايٹمي سرگرمياں اب تک آئي اے اي اے کے قانون کے دائرے اور اس کے معائنہ کاروں کي نگراني ميں ہي انجام پاتي رہي ہيں اور ايران نے اپنے تمام وعدوں پر عمل کيا ہے اور اس کي بھرپور پاسداري کي ہے - اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل بان کي مون نے بھي برازيل ميں ماحوليات سے متعلق عالمي سربراہي کانفرنس ميں صدر احمدي نژاد کي شرکت پر خوشي کا اظہار کرتے ہوئے اس اميد کا اظہار کيا کہ اس اجلاس کا حتمي بيان تمام ملکوں کے اتفاق رائے سے جاري ہوگا اورقوموں کي ترقي و پيشرفت کا ضامن ہوگا - اقوام متحدہ کےسکريٹري جنرل نے علاقے اور دنيا ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے کردار کو اہميت کا حامل قرار ديتے ہوئے کہاکہ علاقے اور دنيا کے مسائل ميں ايران نے ہميشہ ايک موثر ملک کي حيثيت سے تعميري کردار ادا کيا ہے اور آج بھي عالمي معاملات ميں وہ اپنا کردار بخوبي نبھا رہا ہے......../169
20 جون 2012 - 19:30
News ID: 323880
صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے برازيل کے شہر ريو ڈي جنرو ميں ماحوليات کے بارے ميں عالمي سربراہي کانفرنس سے خطاب ميں کہا ہے کہ قوموں اور عوام کي منتخب حکومتوں کو عالمي نظام کا انتظام چلانے ميں تعميري اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہئے -