19 جون 2012 - 19:30

مصر کے معزول ڈکٹيٹر حسني مبارک کي کلينکل موت ہوگئي ہے -

ابنا: قاہرہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اسپتال کے ذائع نے بتايا ہے کہ معزول ڈکٹيٹر حسني مبارک کي کلينکل موت ہوگئي ہے - اس سے پہلے خبررساں اداروں نے اعلان کيا تھا کہ حسني مبارک پر قلبي دورے کے ساتھ ہي پيراليٹک اٹيک بھي ہوا ہے - منگل کي رات معزول ڈکٹيٹر کي حالت خراب ہونے کے بعد اسے جيل سے المعادي فوجي اسپتال ميں منتقل کيا گيا -

مصر کے ٹيليويژن نے بتايا ہے کہ  حسني مبارک کے دل کي دھڑکن بند ہوگئ جس کو حرکت ميں لانے کے لئے اليکٹرک شاک سميت  ڈاکٹروں کي تمام کوششيں ناکام ہوچکي ہيں -  دوسري جانب معزول ڈکٹيٹر کي کلينکل موت کي خبر سنتے ہي قاہرہ ميں ہزاروں کي تعداد ميں لوگ تحرير اسکوائر پر جمع ہوگئے اور وہ اس کي موت کي خبر کا انتظار کررہے ہيں

.......

/169