19 جون 2012 - 19:30

عبدالعزیز بن سعود نے 1932 میں حجاز پر قبضہ کیا اور آل سعود کی بادشاہی کی بنیاد رکھی؛ ایک روایت کے مطابق 90 اور دوسری روایت کے مطابق 225 عورتوں سے نکاح کیا ـ

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عبدالعزیز بن سعود نے 1932 میں حجاز پر قبضہ کیا اور آل سعود کی بادشاہی کی بنیاد رکھی؛ ایک روایت کے مطابق 90 اور دوسری روایت کے مطابق 225 عورتوں سے نکاح کیا ـ  جبکہ اسلام میں امت رسول اللہ (ص) کے لئے 4 بیویوں سے زیادہ اختیار کرنا شرعی اعتبار سے ناجائز ہے ـ اور ان کثیر شادیوں سے عبدالعزیز کے 43 بیٹے اور 50 بیٹیاں پیدا ہوئیں اور انھوں نے وصیت کی کہ جب تک ان کے بیٹے زندہ ہيں سلطنت ان کو پوتوں کا حق نہيں ہے چنانچہ اس وقت نائف بن عبدالعزیز کے انتقال کے بعد بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے چھ بھائی بھائی زندہ ہیں جن کی عمریں ستر سال سے اوپر ہیں۔

نائف بن عبدالعزیز آل سعود کے دوسرے ولیعہد تھے جو بادشاہ ہونے سے قبل رخصت ہوگئے

ابھی ان کی ولیعہدی کے آٹھ مہینے پورے ہورہے تھے کہ دنیا سے چلے گئے وہ آل سعود کی السدیری شاخ کے سات شہزادوں میں سے ایک تھے اور سابق ولیعہد ـ جو عرصہ دراز سے سرطان کی بیماری میں مبتلا تھے ـ کے زمانے میں ہی ان کی موت یا اپنی ولیعہدی کا انتظار کررہے تھے لیکن ان کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔

نائف بن عبدالعزیز نے اپنے بادشاہ بھائی عبداللہ کی مخالفت کرتے ہوئے اپنی وزارت داخلہ کے زمانے میں بحرین پر چڑھائی کردی، عراق اور شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے تمام امور کی نگرانی ان کے ہاتھ میں تھی اور انہیں ان ممالک میں اپنی پسند کی کٹھ پتلی حکومتوں کے قیام کا ثمر نہيں مل سکا کیونکہ قادر مطلق بہر حال اللہ عز و جل کی ذات با برکات ہے۔

.......

/169