ابنا: قائم مقام ایڈیشنل آئی جی سندہ کے مطابق شہر میں24 گھنٹوں کے دوران13 افراد کا قتل ہوا، 5افرادٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے ، دیگر ذاتی دشمنی اور نامعلوم وجوہات پرقتل کیے گئےایس ایس پی ساؤتھ آصف اعجاز شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائم مقام ایڈیشنل آئی جی غلام شبیر شیخ نے کہا کہ جو بھی اسلحہ کی نمائش کرے گایا کسی بھی واقعے کے بعد ہنگامہ کی کوشش یا املاک کو نذرآتش کرنے کی کوشش کرے گاتو شرپسندوں کو موقع پر مار دیا جائے گا ان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم اس وجہ سے دیا کہ اس سے جرائم میں کمی آتی ہے......./169
17 جون 2012 - 19:30
News ID: 323152
پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچي کے مختلف علاقوں ميں فائرنگ اور پرتشدد واقعات ميں دو خواتين اور بچے سميت تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے ہيں،