ابنا: سومریہ نیوز کے مطابق بغداد کے شمال میں واقع عدن اسکوائرکے قریب امام موسی کاظم(ع) کے زائرین کے راستے میں کار بم دھماکے میں 25 افراد شہید جبکہ 118 دیگر زخمی ہوئے -
ادھر بغداد کے مغربی علاقہ الشعلہ میں بھی کاربم دھماکے میں 10 افراد شہید اور36 دیگر زخمی ہوئے جبکہ اس سے قبل بغداد کے شمال الدولعی علاقے میں ایسے ہی حملے میں 8 افراد شہید اور 15 دیگر زخمی ہوئے تھے-
گزشتہ تین دنوں کے دوران عراق کے 8 صوبوں میں ہونیوالے 32 بم دھماکوں میں 318 افراد جان بحق اور زخمی ہوئے ہیں. .......
/169