14 جون 2012 - 19:30

صوبہ مرکزی کے ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی میں قرآن و عترت نامی سنٹر کے مدیر نے کہا ہے کہ اس صوبہ میں کتاب "اخلاق اورآداب رضوی" شائع ہوکر منظر عام پر آگئی ہے۔

ابنا:  علی رضا حاج علی بیگی نے شہر اراک میں خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کتاب اخلاق و آداب رضوی گذشتہ سال اخلاق و آداب رضوی کے موضوع پر فیسٹیول کے برتر مقالات پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا یہ کتاب 264 صفحات پر مشتمل ہے اور عنقریب اس کتاب کی تقریب رونمائی منعقد ہوگی جس میں ایران کے وزیر ثقافت شرکت کریں گے۔ علی رضا بیگی نے کہا اخلاق و آداب رضوی کے موضوع پر اس سال اکتوبر میں ایک سیمینار بھی منعقد کیا جارہا ہے۔......./169