ابنا: امريکي وزير جنگ لئون پنيٹا نے امريکي سينٹ کي دفاعي کميٹي ميں اپنا بيان ديتے ہوئے کہا کہ نيٹو سپلائي کا متبادل راستہ امريکا کے لئے خاصا مہنگا ثابت ہورہا ہے - انہوں نے کہا کہ امريکا کو افغانستان ميں نيٹو افواج کي سپلائي کے لئے شمالي راستوں کو استعمال کرنا پڑرہا ہے جو واشنگٹن کے لئے خاصا مہنگا ہے -
لئون پنيٹا نے يہ بيان ايک ايسے وقت ديا ہے جب امريکا اور پاکستان کے درميان نيٹو سپلائي کي بحالي کے معاملے پر کوئي اتفاق نہيں ہوسکا ہے اور گذشتہ تين ہفتوں سے پاکستان کے دورے پر آئي ہوئي امريکي مذاکراتي ٹيم واپس واشنگٹن چلي گئي ہے - پاکستان کے عوام نيٹو سپلائي دوبارہ بحال کئے جانے کے سخت خلاف ہيں.......
/169