ابنا: انھوں نے کہا کہ سامراجی طاقتیں علاقہ میں جاری اسلامی بیداری کی تحریک کو متوقف کرنے کی تلاش وکوشش کررہی ہیں لیکن علاقائی عوام نے سامراجی طاقتوں پر اب تک کاری ضرب وارد کی ہے جس میں امریکہ اور اسرائیل نواز مصری ڈکٹیٹر حسنی مبارک کا زوال بھی شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ مصر کے انقلاب کو کامیابی کے مراحل اور اعلی اہداف تک پہنچانے کے لئے مصری عوام کو کئی امتحانات سے گزرنا پڑےگا اس ملاقات کے آغاز میں مصری وفد کے نمائندہ اشرف فاروق نے مصری عوام کے انقلاب کی ایران کی طرف سے حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران علاقائی قوموں کی انقلابی تحریک کے لئے مشعل راہ ہے اور مصری عوام اپنے اہداف تک پہنچنے تک اپنا قیام جاری رکھیں گے۔.......
/169