11 جون 2012 - 19:30

مصر کے اسلام پسند گروہوں نے اخوان المسلمین کے نامزد صدارتی امیدوار محمد مرسی کی حمایت کے اعلان کے ساتھ سابق حکومت کی باقیات کے خلاف تحریک چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: البشیر ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اسلام پسند گروہوں نے ایک بیان پر دستخط کر کے محمد مرسی کو مصر میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں انقلابیوں کا نامزد امیدوار قرار دیا ہے ۔

ان اسلام پسند گروہوں نے انقلاب کو جاری رکھنے اور انقلابی گروہوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے اس نکتے کی جانب بھی اشارہ کیا ہےکہ انتخابات کے انعقاد اور اقتدار منتخب صدر کو منتقل ہونے تک انقلاب کی حمایت کے لۓ ایک ایسی کونسل تشکیل دی جائے جو انقلابیوں کے امور میں ہم آہنگی پیدا کرے۔

اس بیان میں محمد مرسی کے ووٹ بینک میں ا‌ضافہ کیا جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گيا ہے تاکہ سابق حکومت کی باقیات کےاقتدار میں آنے کی روک تھام کی جا سکے۔.......

/169