10 جون 2012 - 19:30

تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے صہیونی ریاست کو فلسطینی قیدی محود السرسک کی جان کے تحفظ کا ذمہ دار قراردیا ہے۔

ابنا: محمود السرسک نواسی دنوں سے صہیونی جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔ تحریک جہاد اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسی بھی فلسطینی قیدی کی شہادت کی صورت میں تحریک جہاد اسلامی بھر پور طرح سے جواب دے گي۔

انہوں نے کہا کہ ملت فلسطین صہیونی جیلوں میں قید اپنے بھائيوں کی بھر پور حمایت کرتی ہے۔

محمود السرسک کی حالت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گيا ہے۔ اس وقت صہیونی جیلوں میں پانچ ہزار سے زائد فلسطینی قید ہیں۔.......

/169