ابنا: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعرات کے دن ہونے والے بین الاقوامی اجلاس میں ایران سمیت 30 ممالک اور بین الاقوامی ادارے شرکت کریں گے۔
اس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران، تاجیکستان، ہندوستان، افغانستان، پاکستان، روس، چین، قزاقستان، قرقیزستان، آذربایجان، عراق، امارات، سعودی عرب ، مصر، فرانس، جرمنی برطانیہ ، امریکہ ناروے اور بعض دیگر ممالک کے وزراء خارجہ شرکت کریں گے۔
یہ اجلاس آئندہ جمعرات کو کابل میں افغانستان کے موضوع پر منعقد ہوگا۔
.......
/169