9 جون 2012 - 19:30

لندن میں سعودی عرب کے ایک استاد نے سعودب عرب کے امریکہ نواز بادشاہ عبد اللہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں اسرائيل کی طرف سے سعودی عرب کے دو جزيروں پر قبضہ کے بارے میں سعودی حکومت کے سکوت کو توڑنے کا مطالبہ کیا گيا ہے۔

ابنا: لندن میں سعودی عرب کے ایک استاد فواد حداد نے سعودب عرب کے امریکہ نواز بادشاہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں اسرائيل کی طرف سے سعودی عرب کے دو جزيروں پر قبضہ کے بارے میں سعودی عرب کے سکوت کو توڑنے کا مطالبہ کیا گيا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی ڈرپوک حکومت نے اب تک ان جزیروں کے بارے میں اقوام متحدہ میں کوئی شکایت بھی نہیں کی ہے۔

سعودی استاد کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی وہابی حکومت اسرائیل سے خوفزدہ ہے نیز یہ کہ اسرائیل اور سعودی عرب خطے میں امریکہ کے دو اہم اتحادی ملک ہیں جو امریکی مفادات کے محافظ ہیں اس لئے سعودی عرب اسرائیل سے دوستی خراب نہیں کرنا چاہتا۔

ایک مصری تجزيہ نگار فکری عبد المطلب کا کہنا ہے کہ آل سعود عرب دنیا میں اپنا مقام کھو چکے ہیں اور ان کی اسلام اور مسملانوں کے ساتھ خیانت سب پرآشکار ہے۔

واضح رہے کہ 1967 میں اسرائیل نے سعودی عرب کے دو جزیروں پر قبضہ کیا تھا جس کے بارے میں سعودی عرب کی حکومت آج تک بالکل خاموش ہے۔

.......

/169