9 جون 2012 - 19:30

بحرین کے ایک انقلابی رہنما نے شاہی فرمان کے تحت وزارت تعلیم کی جانب سے کئي ٹیچروں کو نوکری سے نکالنے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

ابنا: فاضل عباس نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے بہت سے اساتذہ کو پرامن احتجاج کرنے پر گرفتار کرکے نوکری سے نکال دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے تحت متعصب ترین وزارت خانہ ہے جو انقلابی اساتذہ اور طلباء سے انتقام لے رہا ہے۔

فاضل عباس نے کہا کہ وزارت تعلیم نے گيارہ اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔ انہوں نے آل خلیفہ کی ان مجرمانہ کاروائيوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ شاہی حکومت کی اس طرح کی غیر انسانی پالیسیوں کے تحت ملک میں کسی بھی صورت اصلاحات پر عمل نہیں کیا جاسکتا۔ یاد رہے بحرین کے عوام اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

آل خلیفہ کی پٹھو حکومت سعودی عرب کی فوجی مدد سے نہتے بحرینی عوام کو کچل رہی ہے۔ آل خلیفہ کی متعصب حکومت نے چار ہزار ملازموں کو نوکری سے نکال دیا ہے جنہوں نے پرامن مظاہروں میں شرکت کی تھی۔.......

/169