8 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے رکن اسماعیل کوثری نے کہا ہے کہ مغربی ممالک زور زبردستی اور دباؤ ڈال کر ایران کو پرامن ایٹمی انرجی کے حصول سے روکنا چاہتے ہیں۔

ابنا: اسماعیل کوثری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مغربی ملکوں کی دھمکیوں اور بیانوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ سامراجی ملکوں بالخصوص امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے پروپگينڈوں کے دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہےکہ یقینا ماسکو مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔

ماسکو میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیاں اٹھارہ اور انیس جون کو مذاکرات ہونے والے ہیں۔ اسماعیل کوثری نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے اس بیان کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہ ایران علاقائي ملکوں کے لئے خطرہ ہے کہا کہ سعودی حکام امریکی حکام کے جملے دوہرارہے ہیں۔

مجلس شورائے اسلامی کے رکن نے کہا کہ ایرانو فوبیا امریکہ اور صیہونی حکومت کا مشترکہ پروجیکٹ ہے اور سعودی حکام کے بیانات سے معلوم ہوتا ہےکہ وہ خود اپنے آپ سے اور اپنے عوام سے ڈرتے ہیں کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گذشتہ تینتیس برسوں میں اپنے کمزور ترین ہمسايے کو بھی آنکھیں نہیں دکھائي ہیں۔ اسماعیل کوثری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی ڈاکٹرائين میں نہ صرف کسی ملک پر جارحیت نہیں ہے بلکہ ہمسایہ اور دیگر ملکوں کے ساتھ برادری اور دوستی سے پیش آنے پر تاکید کی گئي ہے۔........

/169