7 جون 2012 - 19:30

کينيڈا ميں کيوبک رياست کے مونٹريال شہر ميں پوليس اور مظاہرہ کرنے والے طلبا کے درميان ہونے والي جھڑپ کے بعد پوليس نے انتاليس طلبا کو گرفتار کر ليا ہے-

ابنا: موصولہ رپورٹ کے بعد جمعرات کي شام کو دو ہزار سے زيادہ طلبا نے مونٹريال شہر ميں عنقريب ہي منعقد ہونے والي فارمولا ون ريس اور تعليمي اخراجات ميں اضافے کے خلاف مظاہرے کيے- زيادہ تر طلبا نے اپنے ہاتھوں ميں پتيلياں اٹھا رکھي تھيں اور انہيں بجا رہے تھے- کينيڈا کي اينٹي رائٹ پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے اور انہيں فارمولا ون ريس کے انعقاد کے مقام کے قريب جانے سے روکنے کے ليے آنسو گيس اور سماعت کو متاثر کرنے والے گولے فائر کيے-

پوليس کے اس حملے ميں دسيوں طلبا زخمي ہو گئے جبکہ پوليس نے کم از کم انتاليس طلبا کو گرفتار بھي کر ليا- احتجاجي طلبا کا کہنا ہے کہ فارمولا ون ريس، جس کے انعقاد کے خرچ کا ايک حصہ کيوبک کي حکومت برداشت کر رہي ہے، اور حکومت کي جانب سے تعليمي اخراجات ميں اضافے کے فيصلے کا باہمي تعلق ہے- حکومت نے اپنے مالي مسائل کو بہانہ بنا کر يونيورسٹيوں کي فيس ميں اضافے کا فيصلہ کيا ہے جبکہ وہ فارمولا ون ريس کے انعقاد پر آنے والے اخراجات کے ايک حصے کو ادا کرنے کے ليے تيار ہے........

/169